مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں چین کی قومی فٹبال ٹیم کو ایک گول سے ہرا دیا ہے ایرانی ٹیم نے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے 2018 میں روس میں ہونے والےورلڈ کپ میں شرکت کے لئے ایک اہم قدم آگے بڑھایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی ٹیم نے 17 امتیاز حاصل کرکے پہلے گروپ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی شرکت کے چانس بڑھ گئے ہیں۔ ۔
آپ کا تبصرہ